آئین پاکستان کا تحفظ اور نظریہ ضرورت کو مسترد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔صفدر خان باغی

Spread the love

سپریم کورٹ اف پاکستان کے معزز ججز نے گولڈن فیصلہ دے کر ثابت کر دیا کہ پاکستان میں صرف قانون اور آئین کی بالا دستی قائم رہے گی۔میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ معزز ججز صاحبان کے متفقہ فیصلے از خود نوٹس پر قومی اسمبلی ڈیپٹی اسپیکر کی رولنگ پر تاریخی فیصلہ پانچ صفر کی اکثریت پر سنانے کے ساتھ پاکستان کے آئین کا تحفظ اور نظریہ ضرورت کو مسترد کرنے پر شاندار خراج تحسین پیش کرتا ھوں ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز ججز صاحبان نے پاکستان کی عدالت عالیہ کے 75 سال تاریخ میں ایک تاریخ ساز فیصلہ دینے پر خیر مقدم کرتے ھیں ۔انہوں نے کہا پیچھلے چار روز مسلسل پاکستان کی عوام میں شدید افسردگی اور پریشانی پائی جا رھی تھی۔کیونکہ 3 اپریل کے ڈیپٹی اسپیکر رولنگ فیصلہ پر آخر پاکستان کے مستقبل کیا ھوگا ۔اخر پاکستان کا بیڑا کون اٹھائے گا۔ شکر الحمد اللّٰہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز ججز صاحبان نے گولڈن فیصلہ دے کر ثابت کر دیا کہ پاکستان میں صرف قانون اور آئین کی بالادستی قائم رھے گی۔ نہ کسی کے زاتی نظریہ ضرورت اور نہ ہی فرد واحد کے زاتی فیصلوں پر عملدرآمد ھوگا بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز ججز صاحبان نے نظریہ ضرورت کے تابوت میں اخری کیل ٹھوک ڈالی۔ انشاء اللّٰہ آئندہ کسی بھی فرد واحد کو یہ اختیار نہی ھوگا ۔کہ وہ قانون اور آئین کو اپنے زاتی مقاصد اور فائدے کے لئیے استعمال کرے ۔پاکستان سپریم کورٹ زندہ آباد پاکستان سپریم کورٹ معزز ججز صاحبان زندہ آباد افواج پاکستان زندہ آباد پاکستان پائندہ آباد جیوے جیوے پاکستان جیوے جیوے پاکستان جیوے جیوے پاکستان جیوے جیوے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں