
جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)گورنمنٹ ایسوسی کالج برائے خواتین جہلم کی طالبات طیبہ سرفراز اور نور آمنہ نے ضلع، کالج، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کر دیا،سیشن 2018 میں ہونے والے نعت اور قرآت کے مقابلوں میں دونوں طالبات طیبہ سرفراز اور نور آمنہ نے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول میں 2/2 پوزیشنیں حاصل کیں، نور آمنہ نے نعت کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول میں پوزیشن حاصل کرکے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور اسی طرح طیبہ سرفراز نے قرآت میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول میں پوزیشن حاصل کرکے 1لاکھ روپے کا چیک گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ وقارالنساء کالج راولپنڈی سے حاصل کیا، اس حوالے سے گزشتہ روز گورنمنٹ وقارالنساء کالج راولپنڈی میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی شیر احمد ستی صاحب نےکا کہنا تھا کہ چاروں ڈسٹرکٹ میں سب سے زیادہ نمایاں کارکردگی ڈسٹرکٹ جہلم کے کالجز کی رہی ان کا مزید کہنا تھا کہ جہلم کالجز کے پرنسپل صاحبان اور اساتذہ کرام اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حبیب الرحمان صاحب کی خدمات بھی لائقِ تعریف ہیں ۔
اس تقریب کے حوالے سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کی اساتذہ نے کہا کہ ہمارے کالج کی طالبات نے ضلع جہلم، کالج اور اپنے والدین کانام روشن کیا ہے جس پر ہمیں اپنی طالبات پر فخر ہے۔
