صدر تاجر انصاف شاہد خان کی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے ملاقات

Spread the love

مختلف علاقوں میں تاجر انصاف کی جانب سے لگائے جانیوالے سستا بازاروں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق صدر تاجر انصاف شاہد خان نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں میں تاجر انصاف کی جانب سے لگائے جانیوالے سستا بازاروں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر پشاور ڈویژن ر یاض خان محسود نے سستا بازار لگانے پر تاجر انصاف کے صدر شاہد خان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ تاجروں کیساتھ ملکر شہریوں کو ریلیف فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کردار ادا کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری شہر بھر کے بازاروں سے تجاوزات خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ رمضان المبارک کے دورران شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں جس پر صدر تاجر انصاف شاہد خان نے انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کیلئے خصوصی ایوارڈ کا اعلان کیا اس سلسلے میں باقاعدہ ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ضلع بھر کے تاجر بھر پور شرکت کریںگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود ایک تاجر دوست شخصیت ہیں جو تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں ۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں رمضان سستا بازار لگانے کا مقصد شہریوں کو ریلیف دینا ہے اور یہ سلسلہ آخری رمضان المبارک تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بذات خود روزانہ کی بنیاد پر رمضان سستا بازاروں کے دورے کر کے سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں جہاں پر شکایات سامنے آتی ہیں اس کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں