کراچی میں رکشوں پر فوری پابندی لگائی جائے.کاشف سعید شیخ

Spread the love

ٹرانسپورٹ سمیت کراچی کے تمام مسائل کا حل سندھ حکومت اور وفاق میں باہمی تعاون سے ہو سکتا ہے۔جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ روشنیوں کا شہر آج مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔ٹرانسپورٹ سمیت کراچی کے تمام مسائل کا حل سندھ حکومت اور وفاق میں باہمی تعاون سے ہوسکتا ہے، کراچی میں 90 فیصد رکشے اور چنگچی چلتے پھرتے بم بن گئے ،کراچی میں 90 فیصد چنگچی اور تھری سیٹر رکشہ چلتے پھرتے بم بن گئے۔چنگچی اور رکشے سے پیٹرول کی ٹنکیاں غائب کردی گئیں، انجن سے ڈائریکٹ پیٹرول ڈیڑھ لیٹر کی بوتل سے سپلائی بہت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ،کچھ عرصہ قبل پاور ہائوس چورنگی پر ہائی روف میں چند سو روپے کا پیٹرول بچانے کے لئے ڈرائیور نے ٹنکی کے بجائے ڈیڑھ لیٹر کی بوتل سے انجن کو پیٹرول کی سپلائی جاری رکھی ہوئی تھی جس کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ سے 09افراد جاں بحق ہوگئے تھے لیکن ایسے حادثات کا سدباب کرنے کی بجائے لوگ یہ غلطی اب بھی کررہے ہیں جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں دائو پر لگی ہوئی ہیں۔کاشف سعید شیخ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ شہر میں موجود تقریبا 80فیصد رکشہ ڈرائیوروں نے بطور جگاڑ اپنے رکشوں میں ایسی بوتلیں لگا رکھی ہیں۔ٹینکی کے بجائے بوتلوں میں پیٹرول ڈلوانے کی وجہ سے ان رکشوں میں ہر وقت شعلے بھڑکنے کا خطرہ رہتا ہے,مذکورہ رکشے ٹرانسپورٹ سسٹم کو ترستے کراچی کے شہریوں کیلئے سستے سفر کا اہم ذریعہ ہیںیہی وجہ ہے کہ مسافر کوئی اور متبادل سواری نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کو خطرے میں ڈال کر اس پر سفر کرتے ہیں۔مسافروں کی زندگیوں سے کھیلتے ان رکشوں پر فوری طور پر پابندی لگاکر لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے,اورنگی ٹائون، نارتھ کراچی، سرجانی، سخی حسن چورنگی، فیڈرل بی ایریا،لیاقت آباد اور گلشن معمار سمیت شہر کے تقریبا تمام علاقوں میں چلتے یہ موت کے فرشتے چنگی رکشے کسی بھی وقت خطرناک حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
حکمران باہم دست وگریباں ہونے کی بجائے اس شہر کو اون کریں یہ شہر ملک اور قوم کو بہت کچھ دے رہا ہے اسلئے مزید دے گا کھینچا تانی بند کرکے کام کریں تاکہ کراچی کے عوام کا بھلا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں