ساہیوال ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )دختر ہڑپہ محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ وویمن ونگ پنجاب کی پارٹی و حلقہ کے لئے دن رات کٹھن محنت، لگن و جستجو کی وجہ سے نہ صرف پنجاب بھر میں نمایاں مقام حاصل ہوا بلکہ پارٹی قائدین کی طرف سے بھی ان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا گیا۔
محترمہ اپنے بابل کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوامی محبتوں کو سمیٹ ہوئے پارٹی کی طرف سے حلقہ میں بطورِ ایم این اے کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتیں نظر آ رہی ہیں، ایک سروے کے مطابق محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی کو حلقہ کی طرف سے ایک جنونی حد تک عوامی سپورٹ حاصل ہے جو ان کی اپنی دقیق محنت و والد گرامی کی بے لوث خدمات کا ثمر ہے، ن لیگی قیادت محترمہ کو بطورِ ایم این اے ٹکٹ دے کر مخالفین کو ایک ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔
