کوئٹہ(خانزادہ یونس خلجی)پاکستان بیت المال بلوچستان کی بورڈ ممبر محترمہ کلثوم کاکڑ پانیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال ہیڈ آفس آسلام آباد کے حکام،سیکرٹری،ایم ڈی اوروفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کو بیت المال کے فنڈز فوری جاری کئے جائیں تاکہ غریب صوبے سے تعلق رکھنے والے مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج اورغریب طلبا اپنی تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال بلوچستان کو ہیڈ آفس پاکستان بیت المال کی جانب سے اکتوبر 2021 سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں علاج و معالجے سے محروم ہیں، فنڈز نہ ملنے کے باعث صوبے کے غریب طلبا کو درخواستیں جماعت کرانے کے باوجود بھی رقم نہ مل سکی جس کے باعث انہیں حصول تعلیم میں مشکلات کا سامنا ہے،
انہوں نے کہا کہ بیوہ اور یتیموں کے لئے مالی امداد کے کیسز پہلے بھی ہورہے تھے مگر اب سمجھ نہیں آرہا ہے کہ بلوچستان کا فنڈ کہاں خرچ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے بلوچستان کے غریب عوام کے مشکلات کا بخوبی انداز ہے ہماری اولین ترجیح زبان، قوم، نسل اور ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہو کر لوگوں کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور میں بذات خود ان تمام معاملات کی میں خود ذاتی طور پر نگرانی کرتی رہی تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں اور حقدار کو ان کا حق باآسانی مل سکے۔
انہوں نے الزام عائد کیاکہ فنڈز کی بندش بابت انہوں نے کئی دفعہ شکایت کی تو فنڈزریلیز کرنےکی بجائے سیکرٹری پاکستان بیت المال اورایم ڈی نے ممبرز سے ذاتی دشمنی لے لی نہ صرف ان کے مراعات ختم کردیئے بلکہ ان سے دفتر اور عملے بھی لے لیاتاکہ سیکرٹری اورایڈمنسٹریشن اپنی من مانی کرنے میں آزاد رہے،حلانکہ مراعات ختم کرنا سیکرٹری کے اختیار اور پاور نہیں ہے۔
