ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو گوشت،فروٹ اور سبزیوں کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی واصف یاسین نے شہر میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے اور پرائس چیکنگ کی۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے گوشت کی مقرر کردہ قیمت کی خلاف ورزی کرنے پر ایک دوکاندار کو 5ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوور چارجنگ کرنے والے دوکانداروں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔
