یمن میں اقتدار کی پرامن منتقلی، سلامتی کونسل کی جانب سے خیر مقدم

Spread the love

سلامتی کونسل نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کیلئے تین ارب ڈالر کے اقتصادی پیکیج کے اعلان کو بھی سراہا ہے۔

نیویارک(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں نو تشکیل شدہ ریاستی کونسل کو اقتدار کی پرامن منتقلی کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کے لیے تین ارب ڈالر کے اقتصادی پیکیج کے اعلان کو بھی سراہا ہے۔
یمنی ریاستی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی ہوں گے جبکہ سلطان العراد، طارق صالح، عبدالرحمن ابو زرعہ، عبداللہ باوزیر، عثمان مجلی، عیدروس الزبیدی اور فرج البحسنی رکن ہوں گے اور ہر رکن کا درجہ نائب سربراہ کا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں