گورنمنٹ گرلز انصاف ہائی سکول رڑیالہ جنگو جہلم میں 96 بچوں میں گوندل فیملی(آ ئمہ جٹاں جہلم) کی طرف سے گزشتہ دو سالوں کی طرح اس سال 2022 میں یونیفارم تقسیم کیا گیا۔
تقسیم یونیفارم کی تقریب گورنمنٹ گرلز انصاف ہائی سکول کے ای سی سی ای روم میں منعقد ہوئی جس میں محترمہ میڈم ثمینہ صاحبہ نے آنے والے مہمانوں جن میں گوندل فیملی امجد فاروق گوندل ایڈووکیٹ اور ان کی والدہ محترمہ فضل بیگم صاحبہ اور دیگر سکول کونسل ممبران شامل ہیں کو خوش آمدید کہا پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا اس کے بعد مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ نے پروگرام کا ابتدائیہ پیش کیا۔ ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل صاحب کا کہنا تھا کہ ان کا اور ان کے خاندان کا مقصد ان بچوں کی بہتری ہے بچوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچے تعلیم حاصل کر کے اپنے خاندان کی تقدیر بدل سکتے ہیں غربت کو وہ واحد چیز جو ختم کر سکتی ہے وہ تعلیم ہے مزید گوندل صاحب اور ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے اور ساتھ ہی محترمہ ہیڈمسٹریس صاحبہ کی کارکردگی کو سراہا ۔ بچوں میں یونیفارم تقسیم کئے گئے۔ اختتام میں میڈم ثمینہ فرخ صاحبہ نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ سکول انہیں اپنے گھر کی طرح عزیز ہے ان بچوں کی بہتری کے لئے میں اور میرا سٹاف ہر وقت کوشاں ہیں۔۔۔۔اس تقریب میں سی ای او ایجوکیشن اور ڈی ای او ایلمنٹری کو مدعو کیا گیا۔۔۔لیکن وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔