کئی اہم دہشتگردوں 126 اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
لوئر دیر(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق لوئر دیر پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ تیز کردیا،کئی اہم دہشت گرد وں،116 اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں منشیات فروشوں کوگرفتار کر لیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر حافظ عرفان اللہ مروت کے لوئر دیر میں چارج سنبھالنے کی بعد جرائم میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی،سال 22-2021 کولوئر د یر پولیس کے کامیابیوں کا سال قراردیا گیا۔صحافیوں کیساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران ڈسٹر کٹ پولیس افیسر لوئر دیر حافظ عرفان اللہ مروت نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے اور علاقے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اور دستے تشکیل دیکر،عوام الناس کو پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ کیلئے ویٹس ایپ سسٹم قائم کرنے،عوام کی درمیان چھوٹے تنازعات کے حل کیلئے ڈی ار سیز اور پی ایل سیز کا قیام عمل میں لایاگیا ہے، انہوں نے کہا کہ جرائم کو روکنے کیلئے لوئر دیر پولیس کی کردار قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ لوئر دیر میں پولیس کو مطلوب دہشت گردوں،اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کو پکڑنے کیلئے خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا جو کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اس میں کامیابیاں نصیب ہورہی ہے ڈی پی او لوئر دیر کا کہنا تھا کہ ضلع کے اندر منشیات کی بڑھتے ہوئے رجحان پر خصوصی فوکس رکھا گیا ہے جبکہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کی باوجود مذید بہتر کیا گیا ہے ہر جگہ پولیس کو چوکنا کیا گیا ہے،ڈی پی او عرفان اللہ مروت کی تعیناتی کے بعدکے بعد اعداد شمار میں لوئر دیر میں خصوصی مہم کے دوران 05 دہشت گرد سمیت مطلوب 116مجرمان اشتہاری گرفتار جبکہ بھاری تعداد میں بارودی مواد،غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کر لئے گئے ہیں،انہوں نے کہا مختلف تھانوں میں اندھے قتل کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر ٹریس کرکے3ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیاہے۔ اسطرح تھانہ اوچ کے حدود میں سیاحوں کو لوٹنے واال ڈکیٹ گروپ،اور تھانہ تیمرگرہ کے حدود میں بازار میں ہونے والے ڈکیتی جبکہ دیگر چوری،نقب زنی کی انٹریس مقدمات کو ٹریس کرکے ملزمان /بین االضلاعی کار سنیچرگروپ کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی کروڑوں روپے، اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی موٹر کار) فیلڈر(اور دیگرمال مسروقہ جس کی مالیت لاکھوں روپے ہیں برآمد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کے گرفتاری کے سلسلہ میں خصوصی مہم کے دوران دوران مہم میں 5 دہشت گرد سمیت کل 116مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ دیگر75 مجرمان اشتہاریوں کی جائیداد کی قرقی اور 35 مجرمان اشتہاری کے ضمانتیں ضبط کئے گئے ہیں۔ڈسٹر کٹ پولیس افیسر حافظ عرفان اللہ مروت نے کہا کہ آئی جی خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کی ہدایات کی روشنی میں انسداد منشیات ٹیم کی مدد سے لوئردیرپولیس نے منشیات کے برآمدگی میں 58.135 کلوگرام چرس، 778.1 کلو گرام آفیون،292.2 کلو گرام ہیروئن،458.1 کلو گرام آئس اور 17 لیٹر شراب برآمد کئے گئے،علاوہ ازیں بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسل حہ ایمونیشن کے برآمدگی میں بارود07 کلو گرام،164 عددفریما کارڈ،491 فٹ سیفٹی فیوز، 249 عدد ڈائنا میٹ ہووی مشین گن اور ایل ایم جی،44 ضرب کلاشنکوف،02 ضرب کالاکوف، 30 رائفل، 70 ضرب بندوق،01 عدد راکٹ لانچر،06 عدد راکٹ شیل،01 عدد مارٹرشیل،01 عدد بم، 224 ضرب پستول،10 عدد ہنڈ گرینیڈ،491 عدد میگزین،6563 عدد کارتوس مختلف اقسام کے برآمد کئے گئے ہیں۔ اسطرح آن ٹریس مقدمات کو ٹریس کرنے کی لئے ضلع ہذا میں کرائم ڈ یٹکشن سیل)CDC)کا قیام عمل لایاگیا۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے درمیان مختلف تنازعات کے حل اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے ڈی آر سی کا دائرہ کار سب ڈویژنل ل یول پر بڑھا دیاگیا ہے ڈی آر سی کے حوالے سے سرکل ادینزئی اور جندول میں سرکل ڈی آر سی)DRCs)کا قیام عمل میں لا یا گیاہے جس سے سینکڑوں تنازعات خوش اسلوبی سے حل کروا کے فرقین کے مابین راضی نامہ طہ پاچکے ہیں اس کے علاوہ تھانہ جات کے سطح پر معمولی نوعیت کے مسائل /تنازعات کے حل کیلئے پی ا یل سیز)PLCs)کمیٹیوں کا قیام عمل میں لا یا گیاہے، اسطرح عوام الناس کے سہولت کیلئے ویریفکیشن /پولیس کلیئرنس سرٹیفیکٹ کیلئے مقامی تھانہ جات سے تصدیق بذریعہ واٹس ا یپ کرانے کا نظام عمل میں لایا گیاہے۔
