فوجی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت،انیلا طارق

Spread the love

پاک فوج کے ہر جوان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہے۔وائس چیئرمین پاکستان سٹوڈنٹ لیگ

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان سٹوڈنٹ لیگ کی وائس چیئرمین محترمہ انیلا طارق نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر فوجی قافلے پر دہشتگردوں کی طرف سے حملہ اور فائرنگ کی گیی فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد بھی ہلاک ہو ہے جبکہ 7 فوجی جوان شہید ہو ہے انہوں نے کہا کہ فوجی قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ افواج پاکستان کے جوانوں نے ہمیشہ وطن عزیز کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کا ہر جوان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں انکا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کیے جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان سٹوڈنٹ لیگ کی وائس چیئرمین انیلا طارق نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی حملے میں شہید فوجی جوانوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم فوجی جوانوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی شہدا کے درجات بلند کریں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں