مسجد الاقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے مابین تصادم

Spread the love

فلسطینیوں نے مبینہ تصادم کے خطرے کے پیش نظر پہلے سے ہی پتھروں اور رکاوٹوں کا انتظام کر رکھا تھا۔پولیس

فلسطین(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سینکڑوں نوجوان فلسطینی شہریوں نے مسجد الاقصیٰ میں پتھروں اور لوہے کی سلاخوں کے ذریعے داخلے پر رکاوٹیں لگانے کی کوشش کی تاکہ کوئی مسجد میں داخل نہ ہو سکے.اتوار کو یروشلم میں واقع مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں کے مابین تصادم میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو چکی ہے۔ دو دن سے یہاں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے مابین کشیدگی جاری تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتوار کو اس مقام سے فلسطینیوں کو نکال دیا ہے تاہم اب بھی وہاں درجنوں فلسطینی شہری موجود ہیں جو ‘اللہ اکبر‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسجد الاقصیٰ میں اس مقدس مقام پر یہودیوں کی عبادت کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں نے مبینہ تصادم کے خطرے کے پیش نظر پہلے سے ہی پتھروں اور رکاوٹوں کا انتظام کر رکھا تھا۔یہ مقام اسلام میں تیسرا سب سے مقدس مقام ہے۔ یہودیوں کے لیے یہ ان کا اولین مقدس مقام ہے۔ وہ اسے ‘ٹیمپل ماؤنٹ‘ کہتے ہیں۔ یہ مقام اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں کشیدگی کی اہم وجہ بنا رہتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں