سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید ظہیر الاسلام کا ٹائون اور دلہ زاک روڈ رمضان سستا بازاروں کا دورہ

Spread the love

تاجر انصاف کی جانب سے ہر سال رمضان المبارک میں رمضان سستا بازار کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے تا کہ شہریوں کو ریلیف دیا جائے.شاہد خان

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظہیر الاسلام نے یونیورسٹی ٹائون ،حیات آباد اور دلہ زاک روڈ میں لگائے جانیوالے رمضان سستا بازاروں کے دورے کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احتشام الحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔صدر تاجر انصاف شاہد خان نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید ظہیر الاسلام کا استقبال کیا اور ان کو رمضان سستا بازار سے متعلق آگاہ کیا ۔صدر شاہد خان نے کہا کہ تاجر انصاف کی جانب سے ہر سال رمضان المبارک میں رمضان سستا بازار کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے تاکہ شہریوں کو رمضان المبارک میں ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں مارکیٹ کی نسبت اشیائے خوردونوش کے نرخ کم لگائے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر انصاف آئندہ بھی شہر کے مختلف علاقوں میں رمضان سستا بازار قائم کریں گے اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود ڈ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احتشام الحق کی جانب سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید ظہیر الاسلام نے صدر تاجر انصاف شاہد خان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سستا بازاروں کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف کی فراہمی احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں اس سلسلے میں تاجر رہنماء وقتاً فوقتاً مختلف بازاروں کے دورے کریں اور باقاعدہ تاجروں کو اس بارے آگاہی دیں۔ انہوں نے صدر تاجر انصاف شاہد خان کو رمضان سستا بازاروں کے کامیاب انعقاد پر خصوصی ایوارڈ ڈینے کا اعلان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں