جرائم پیشہ عناصر دوگنی رفتار سے جرم کو انجام دے رہے ہیں۔قومی صدر سماج وادی پارٹی
لکھنوٗ(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں امن و امان کی حالت خراب ہے۔ ہر جگہ جرائم پیشہ عناصر دوگنی رفتار سے جرم کو انجام دے رہے ہیں۔ بی جے پی کی جانب سے ڈبل انجن والی گاڑیوں سے لوگوں کو روندنے کا عمل بھی بلا روک ٹوک جاری ہے۔لکھیم پور کھیری میں بی جے پی ایم ایل اے کی کار نے دو بھائیوں کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ بلند شہر میں دو نابالغ لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں نہ تو ایف آئی آر درج کی اور نہ ہی کوئی تفتیش شروع کی۔ راجدھانی لکھنؤ میں بدمعاشوں نے وزیراعلیٰ کی ناک کے نیچے جرم انجام دے رہے ہیں۔ 20 شرپسندوں نے مل کر 5 تھانوں کے علاقوں میں ہنگامہ برپا کیا، کار سواروں پر بم دھماکے اور فائرنگ کی۔فائنانس کمپنی کے ایجنٹ کو کل دن دیہاڑے رام پور میں نینیتال ہائی وے پر اس کی ماں کے سامنے قتل کر دیا گیا۔ لکھنؤ کے گومتی نگر ایکسٹینشن میں بار کے مینیجر ن کو قلم کی نوک سے زخمی کیا گیا ۔جمہوریت کی باتیں کرنے والے بی جے پی کے دور حکومت میں صحافی سب سے زیادہ ہراساں کیے جا رہے ہیں۔ اجودھیا کے بیکاپور میں ایک صحافی پر غنڈوں نے حملہ کیا۔ صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف بلیا میں احتجاج جاری ہے۔ جھانسی میں صحافی پر حملہ کیا گیا۔
