منشیات فروش ملزم عمر اللہ ولد افتخار احمد ساکن شمالی محلہ جہلم گرفتار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3کس منشیات فروش جہلم پولیس کی حراست میں، تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عمر اللہ ولد افتخار احمد ساکن شمالی محلہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد،تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم حامد علی ولد ارشد محمود ساکن محلہ ہجویری کالا گجراں کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 160گرام چرس برآمد،تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم مہران طاہر ولد طاہر اقبال ساکن ساگری دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 220گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں