ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2022 کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ توسیع کر دی ہے نئے طلبہ 9مئی تک فارم جمع کرا سکتے ہیں۔جبکہ پہلے سے داخل جاری طلبہ 16 مئی تک انرولمنٹ کر سکیں گے۔ یہ بات ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ساہیوال ریجن چوہدری ذوالفقار علی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیٹ فیس چارجز 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تاریخ میں توسیع طلبہ کو سہولت اور ایڈجسٹ کرنے کے لیے کی گئی ہے جو مختلف وجوہات کے بنا پر داخلہ فارم جمع نہیں کرا سکے ہیں۔
