مصری اور ہسپانوی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات.

Spread the love

انہوں نے ہسپانوی ہم منصب جوز مینوئل الباریس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہسپانوی ہم منصب سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق انہوں نے ہسپانوی ہم منصب جوز مینوئل الباریس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران سامح شکری نے قاہرہ حکومت کی جانب سے انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، پانی، قابل تجدید توانائی اور برقی نقل و حرکت جیسے شعبوں میں تجارت اور براہ راست ہسپانوی سرمایہ کاری میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ یوکرین، فلسطین، لیبیا اور ایتھوپیا کے مسائل پر زیر بحث آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں