برطانوی وزیر اعظم کا دورہ بھارت‘ تاجروں سے ملاقات

Spread the love

دورے میں وہ برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارت سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کے کئی معاہدوں کے اعلانات کریں گے۔

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم 2روز دورے پر بھارت پہنچ گئے،جہاں انہوں نے مقامی تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق اپنے دورے میں وہ برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کے کئی معاہدوں کے اعلانات کریں گے۔ جمعرات کی صبح وہ گجرات پہنچے اور سب سے پہلے ریاستی دارالحکومت احمد آباد کا دورہ کیا۔آج وہ نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں