سال سے چور چور کا شور مچانے والے خود سب سے بڑے چور نکلے،مرزا جاوید 

Spread the love

عمران خان کی آمدن میں توشہ خانہ سے جتنا اضافہ ہوا ہے اتنا انہوں نے پوری زندگی میں نہیں کمایا۔رکن پنجاب اسمبلی

رائیونڈ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماءایم پی اے مرزا جاوید نے کہا کہ 4 سال سے چور چور کا شور مچانے والے خود سب سے بڑے چور نکلے ،عمران نے توشہ خانہ ک نقب لگائی اور اربوں روپے لوٹے سلیکٹڈ بر طرف وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے تحائف کم قیمت پر خرید کر چار گنا زائد قیمت پر فروخت کئے، عمران خان کی آمدن میں توشہ خانہ سے جتنا اضافہ ہوا ہے، اتنا انہوں نے پوری زندگی نہیں کمایا، وہ ان خیالات کا اظہار چنار کورٹس دفتر مسلم لیگ ن میں میڈیا سے کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتا تھا اگر مجھ سے اقتدار چھینا گیا تو میں بہت خطرناک ثابت ہوں گا اس نے عدم اعتماد کی تحریک کو نا کام بنانے کے لیئے مخالفین دوسو سے زائد ارکان اسمبلی کو 14 گھنٹے انگیوں پر نچایا ،ناکام آخر ناکامی ہی ہوتی ہے، جبکہ پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی پر آئین اور قانون کے مطابق تسلیم کرنے کی بجائے پنجاب اسمبلی کو میدان جنگ بناکر عوام اور ملک دشمنی کا ثبوت دیا جبکہ ڈپٹی سپیکر نے گورنر پنجاب کو حلف کے لیے مطلع کردیا تھا۔لیکن سازشی عناصر ملک کا نظام متا ثر کرنے اور عوام کے لیئے پریشانیاں پیدا کرنا معمول بنا نے لیئے نومنتخب وزیر اعلی سے حلف لیئے سے انکاری ہے کیا یہ جمہوری اقدار ،آئین ، قانون کے منافی ہے اس کا تدارک کرنے والے خود کو جمہوریت کے چیمپیئن سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں