بلوچستان آواران میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت،ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔صدر پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

ملتان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں انہوں نے کہا کہ فوج اور سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال اور بے مثال قربانیاں ہیں۔ پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید ہونے والے میجر شاہد بشیر کی مغفرت نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب کرے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں