ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر نعیم رؤف کی زیر صدارت ضلع ساہیوال میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز انویسٹمنٹ امپروومنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک، پراجیکٹ ڈائریکٹر(پسپ) حامد ملہی،ڈائریکٹر ایم اینڈ آئی آصفہ خان اور چیف انجینئر محمود عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ پروگرام حامد ملہی نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر نعیم رؤف کو منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ بعدازاں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر نعیم رؤف نے ڈپٹی کمشنر محمدا ویس ملک کے ہمراہ فتح شیر روڈ، پاکپتن روڈ، ہڑپہ روڈ اورآرتلہ روڈ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے پسپ حکام کو ہدایت کی کہ آراتلہ روڈ پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں شفافیت کے ساتھ مکمل کئے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ ساہیوال میں 11ارب کی مالیت سے واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبہ جات پر کام جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال میں پہلی بار واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن پر11ارب کی خطیر رقم خرچ کی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ساہیوال میں 1ارب کی لاگت سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کا جدید نظام تیار کیا جارہا ہے جس سے 2کروڑ 46گیلن آلودہ پانی روزانہ کی بنیاد پر محفوظ کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت 74کلو میٹر لمبی نئی سیوریج لائن بچھائی جارہی ہے اور واٹر سپلائی کے لیے 547کلومیٹر لمبی پائب لائن بچائی جائے گی اور 350کلومیٹر لائن بچھائی جاچکی ہے۔علاوہ ازیں ساہیوال میں 26کروڑ کی لاگت سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے جدید مشینری فراہم کر دی ہے جس سے شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال میں سالڈ ویسٹ مشینری،28ٹیوب ویلزاور فلٹریشن پلانٹس کے لیے عملہ بھرتی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں پارکس تیار کرکے پی ایچ اے کو ہینڈ آور کر دیے گئے ہیں۔پسپ حکام اور کنٹریکٹرزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کام کے اوقات کار کو بڑھایا جائے اور پسپ حکام ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے کام کریں۔انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں مزید پانچ اضلاع منتخب کر لیے گئے ہیں۔
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین