
جہلم (اختر شاہ عارف)پی ایم اے ہاؤس جہلم میں”مہر بانی شاپ”کا آج دوسرا روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہا۔جہاں سے مستحق اور ضرورت مند خواتین،بچیاں،بچے اور مرد حضرات عید الفطر کے لیئے بالکل مفت اپنی اپنی ضروریات کے مطابق نئے کپڑے لے جاتے رہے۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا اور عبد الغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس نے مستحقین میں کپڑے تقسیم کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہ فلاحی پروگرام خالصتاً اللّٰہ پاک کی خوشنودی اور اس کی رضا کے لیئے منعقد کیا گیا ہے۔۔تا کہ وہ ضرورت مند اور مستحقین جو اس عید پر بھی نئے کپڑے نہیں خرید پائیں گے وہ اس”مہربانی شاپ”سے اپنی ضرورت کے مطابق نئے کپڑے مفت لے جائیں اور عید پر یہ نئے کپٹرے پہن کر عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں۔۔
اس موقع پر عبد الغفور چوہان نے سول ڈیفنس کے ملازمین کو بہترین فرائض سر انجام دینے پر ایک ایک ہزار روپےفی کس نقد انعام دیا۔
