حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ملوث قبضہ مافیا کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔
کراچی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق قبضہ مافیا نے ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے قبرستان کی بونڈری کو توڑ کر قبروں کو مسمار کر کے گھر اور دکانیں اور پارک بنا دیے ہیں۔بن قسم میں اینٹی انکروچمنت اور ڈی سی ملیر سمیت اس کا نوٹس لے بن قسم کے علاقے پیپری قبرستان پر قبضے۔قبرستان کی زمین پر قبضہ مافیا چاردیواری توڑ کر غیر قانونی گھر اور پارک بنا دے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملیر بن قسم انتظامیہ کی ملی بھگت سے قبرستان کی میں دیوار کو توڑ کرکے گھر اور پارک بنا دیا۔زرائع نے بتایا ہے کہ قبضہ مافیا نے قبرستان کی اراضی پر ایک بار پھر سے قبضے کی کوشیش کر رہا ہے اداروں سے اپیل ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کرکے یہ ختم کیا جائے۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈ مافیا کی جانب سے پابند کے باوجود قبرستان کی مین دیوار میں قبروں کو ختم کرکے گھر اور دکانیں اور پارک قائم کر دی۔
