دینی و فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنا ذکی برادران کا خاصہ ہے

Spread the love

ذکی اڈا پر حسب روایت اس سال بھی ماہ رمضان میں تراویح، سحری اور افطاری کا بہترین انتظام کیا گیا۔

قصور(بیورو رپورٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق دینی و فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنا ذکی برادران کاخاصہ ہے۔ ذکی اڈہ پر حسب روایت اس سال بھی ماہ رمضان میں تراویح، سحری اور افطاری کا بہترین انتظام کیا گیا۔اللہ کریم حاجی محمداکرم ذکی اور ان کے برادران و پسران کو مزید ہمت و طاقت اور عزتوں سے نوازے۔ ان خیالات کا اظہار نوجوان صحافی محسن اسلم انصاری نے مسجد ذکی اڈہ شہباز خاں روڈ میں تکمیل قرآن پاک کی پروقار محفل میں شرکت کے دوران کیا۔ منعقدہ محفل میں ملک بھر کے نامور نعت خواں،قاری کرام، علماء حضرات، سیاسی وسماجی صحافتی حلقوں کے علاوہ وکلاء کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں قرآن پاک کے تلاوت کی گئی،نعت خوان حضرات نے آقا کریمؐ کی بارگاہ میں درود سلام کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔محسن اسلم انصاری نے ذکی برادارن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذکی اڈہ پر ہر سال کی طرح مسافروں اور عملہ کیلئے اس سال ماہ مقدس بھی تراویح، سحری اور افطاری کا بہترین انتظام کیا گیا جو کہ قابل ستائش اور ذکی برادران کی دین اسلام، مذہبی لگاؤ اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ذکی برادران ماہ رمضان کے علاوہ بھی دینی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور یہ عظیم کام ان کے حصے آتے ہیں جو کہ ان کی خوش نصیبی کے ساتھ اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب رسول محمدؐ کی خصوصی کرم نوازی ہے۔ اس موقع پر تمام حاضرین محفل نے حاجی محمد اکرم ذکی و برادران کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انکے آباو اجداد جو دنیا سے کوچ کرگئے ان کیلئے اور تمام امہ مسلمہ کیلئے بالخصوص وطن عزیزپاکستان و پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں