ڈپٹی کمشنر محمداویس ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے صولت کا دورہ کیا

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر محمداویس ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو نے گندم خریداری مرکز 47/5Lکا دورہ کیا۔ انہوں نے مرکز پر کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مرکز پر آنے والے کاشتکاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو باردانہ فوری فراہم کیا جائے تاکہ مقرر کردہ ٹارگٹ پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے مرکز پر آئے ہوئے کسانوں سے سہولیات بارے معلومات حاصل کیں اور گندم خریداری مرکز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسانوں کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ کا انتظام کیا جائے اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں