سپریم کورٹ احکامات کے باوجود کراچی میں قبضہ مافیا کا راج کی شدید مذمت کرتے ہیں،سعید احمد خان لودھی

Spread the love

سپریم کورٹ اف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ قبضہ مافیا کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کریں۔چیف ایڈیٹر عہد میڈیا گروپ

کراچی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سخت احکامات کے باوجود شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی لینڈ گریپنگ قبضہ مافیا انکروچمنٹ اور چائنا کٹنگ کا راج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج شہر کراچی کے مکین جس طرح اپنی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہو رہے ہیں۔اس کی بڑی وجہ شہر کراچی میں لاتعداد بے ہنگم بلڈنگیں پورشنز کچی آبادیاں روز ایک نئے نام سے گوٹھ آباد ہونا ہے۔بنیادی سہولیات آج بھی وہی پچاس سال پرانی ہے ہماری سیوریج لائن الیکٹرک سٹی سسٹم پانی کی لائنیں آج بھی اسی تعداد میں ہے جب کراچی کی آبادی آج کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ کم تھی مگر آبادی کے مقابلے میں بہت زیادہ ناکافی اور فرسودہ و بوسیدہ ہو چکی ہے ان پرانی لائنوں پر اتنا زیادہ بوجھ پڑ چکا ہے کہ یہ اب کام کرنے سے بھی قاصر ہے یہی وجہ ہے کہ اس شہر لاوارث کراچی کی عوام اپنی بنیادی زندگی کی سہولیات سے محروم ہوتی جا رہی ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان ناجائز تجاویزات / تعمیرات چائنا کٹنگ پورشنز کو روکنے کے سخت ترین احکامات جاری بھی کر رکھے ہیں۔جیسا کہ کچھ عرصے سے دیکھا جا رہا تھا کہ کے ڈی اے کے اعلیٰ افسران کی آپس میں نااتفاقی اور کمی کی وجہ سے کے ڈی اے کا ہر ڈپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے سے قاصر تھا۔مگر اب کے ڈی اے کی خوش قسمتی ھے کہ ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ ۔ڈائریکٹر لینڈ اندر وریل جیسے نڈر افسران کے بعد انکروچمنٹ انفورسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر جمیل بلوچ پھر وہی شخص تعینات ہوا جو کہ اپنی ڈیوٹی کو فرض ایمان سمجھ کر سر انجام دے رہا تھا اور جتنا عرصہ یہ شخصیت اپنی سیٹ پر رہی شہر کراچی میں انکروچمنٹ اور قبضے نہ ہونے پر آگئے تھے اور جمیل بلوچ اور ان کی ٹیم کی ایمانداری اور محنت نے شہر کراچی کی تمام تر ایس ٹی۔رفاعی پلاٹس کو بھی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا تھا مگر اب وقت تبدیل ہو چکا ہے آج کے قبضہ مافیا اور لینڈ گریبرز کچھ اعلی افسران کی آشرواد سے اور کچھ سیاسی چھتریوں تلے بہت زیادہ مضبوط ہوچکے ہیں حتیٰ کہ کچھ دنوں پہلے دورانے آپریشن انکروچمنٹ ایک پولیس اہلکار کو بھی اپنی گاڑی تلے روند دیا تھا گوکہ جمیل بلوچ نے اپنی سابقہ روایتی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان قبضہ مافیوں کے خلاف اخبار میں بھی اشتہارات کی صورت میں اعلان جنگ کر دیا اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ایماندار اور دلیر افسر کس طرح ان قبضہ مافیا کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوتا ہے ڈسٹرکٹ ویسٹ سرجانی ٹاؤن میں بھی پی ڈی شہزاد نے اپنی دوبارہ تعیناتی کے بعد کافی حد تک کنٹرول کر لیا ہے اور نامی گرامی قبضہ مافیا کو بھی نکیل ڈالنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور کافی حد تک کامیابی ہو رہے۔ان قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ہونے کی صورت میں اگر محکمہ پولیس اور دیگر اداروں کا بھرپور تعاون رہا تو بہت جلد سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرڈرز کے تحت اس شہر کی رونقیں لوٹ آئیں گی اب دیکھنا یہ بھی ہے کہ کیا جمیل بلوچ اپنے فرائض ماضی کی طرح دلیری اور جاں بازی انجام دیں گے یا موجودہ صورتحال کے تحت مصلحت کا شکار ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں