کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے جناح ہال کے نئے کمرشل ریٹس کی منظوری دیدی ہے

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے جناح ہال کے نئے کمرشل ریٹس کی منظوری دیدی ہے.اور تزئین و آرائش کے مکمل ہونے پر ہال کو عید الفطر کے بعد تقریبات کے لئے کھولنے کی ہدایت کی ہے-انہوں نے یہ منظوری اپنے دفتر میں ہونے والے بحیثیت چیئر مین ساہیوال آرٹس کونسل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی.جس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق ،ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیاس اکبر سگلہ نے بھی شرکت کی -منظور شدہ نئے ریٹس میوزک شوز اور ڈرامہ پرفارمنسز کے لئے 20ہزار روپے فی گھنٹہ ،چیئرٹی میوزک شوز کے لئے 10ہزارروپے فی گھنٹہ ،تعلیمی و مذہبی پروگراموں ،سیمینارز ،ورکشاپس اور ایوارڈ شوز کے لئے 12ہزار روپے فی گھنٹہ اور سرکاری پروگراموں کے لئے 4ہزار روپے فی گھنٹہ مقرر کئے گئے ہیں-ملٹی میڈیا استعمال کرنے کی صورت میں 5ہزار روپے اضافی فکس چارج کئے جائیں گے.اور کم از کم بکنگ 3 گھنٹے کے لئے ہو گی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے صوبے کی دوسری آرٹس کونسلز میں مروجہ ریٹس کے بارے میں تقابلی جائزہ پیش کیا.جس پر تفصیلی غور کے بعد نئے ریٹس کی منظوری دی گئی-انہوں نے مزید بتایا کہ جناح ہال میں 791نئی آرام دہ کرسیاں لگانے کے ساتھ ساتھ نئے قالین بھی بچھا دئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ نئےنسٹیج کرٹن اور نیا ساونڈ سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے.جبکہ ہال مکمل ائرکنڈیشن کر دیا گیا ہے.تاکہ سارا سال تقریبات منعقد ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں