لنڈی کوتل.
شاگٸ کے مقام پر مین بجلی ٹرانسمیشن گریڈ اسٹیشن لنڈی کوتل کے چار4 ٹاور گر گئی جس سے لنڈی کوتل کی بجلی مکمل طور پر منقطع ہو گئی ہیں. لنڈی کوتل گریڈ سٹیشن زرائع
لنڈی کوتل پانچ لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی بجلی کی تاریکیوں میں ایک بار پھر ڈوب گئے ہیں زرائع کے مطابق چار ٹاورز جمرود کے علاقہ شاگئ میں کسی نے تیزدار آلہ سے کاٹہ گیا ہے جس کے باعث ٹاورز گر گئی اور لنڈی کوتل کو مکمل طور پر بجلی بند ہوگئی.
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہر سال گرمی میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہ ٹاورز گرایا جاتا ہے لیکن پولیس، واپڈا اور دیگر ادارے تاحال اس مجرموں کو معلوم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں اہلیان لنڈی کوتل نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لنڈی کوتل کے عوام پر رحم کرے اور اس گرمی میں جلد از جلد ٹاورز مرمت کرکے بجلی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ ماہ رمضان المبارک اہلیان لنڈی کوتل کو پانی میسر ہونگے کیونکہ ٹیوب ویلز سے پانی نکالنے کے لئے بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے
