‏بیمار افغانی بچی خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور میں زیراعلاج ہے والدین کو علاج کی غرض پاکستان آنے کی اجازت نہیں ملی

Spread the love

لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
یہ ‏بیمار افغانی بچی خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور میں زیراعلاج ہے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے لیکن پاک افغان طورخم بارڈر پر والدین کو علاج کی غرض پاکستان آنے کی اجازت نہیں ملی والدین نے کسی اجنبی شخص کےحوالہ کیا اور انتہائی مایوس کن لہجے میں کہا کہ اگر بچی زندہ بچ گئی تو ہمیں واپس کرنا ورنہ وہاں دفنائے کیونکہ ہمیں علاج کرانے کی اجازت نہیں ہے کہ وہ طورخم سرحد پار کر کے پاکستان آجائے. سماجی کارکنان نے جذبہ انسانیت کیخاطر انکی والدین کو آنے کا مطالبہ کیا .
آپ ‏یہ چیخیں ویڈیو میں سن سکتے ہیں کہ بغیر ماں باپ بچے کس طرح رو رو کر فریاد کر رہے ہیں
نوجوانان قبائل کے رہنماء اسرار شینواری نے دردمند و خداترس لوگوں سے افعانی بچی کی علاج کیلئے مالی تعاون کی اپیل کی ہے اور حکومت پاکستان سے والدین کو اپنی لختِ جگر کے علاج کے لئے افغانستان سے پاکستان آنے کی اجازت کا مطالبہ کیا تاکہ والدین اپنی بچی کی علاج کرائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں