جہلم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)جہلم میں جہاں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت 43ڈگری تک جا پہنچا ہے وہاں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی انتہا درجے تک جا پہنچی ہے۔بالخصوص ماہ رمضان میں سحری اور افطاری کے وقت گرمی کی شدت کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اور تو اور اب دن اور رات میں اکثر بجلی کا غائب رہنا معمول بن چکا ہے۔اگر تھوڑی دیر کے لیئے بجلی آ بھی جائے تو وولٹیج اتنے کم ہوتے ہیں کہ پنکھے اور بلب تک نہیں کام کر پاتے۔۔وجوہات کچھ بھی ہوں مگر اس مسلئے کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔
مگر یہاں تو اپنی تمام تر کوتاہیوں اور نااہلیوں کو سابقہ حکومتوں کے کھاتے میں ڈال کر خود بری الزمہ ہو جانا ایک رواج بن چکا ہے۔۔کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا کہ۔

جو قوم حق بات پہ ہوتی نہیں یکجا۔۔۔
اس قوم کا حاکم۔ہی بس اس کی سزا ہے
کیا اربابِ اختیار و صاحب اقتدار ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے کی بجائے اس سنگین مسلئے کی طرف بھی توجہ دیں گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں