مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کا ایس این جی پی ایل ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ

Spread the love

جہاں پر جی ایم تاج علی خان نے تفصیلی بریفنگ دی گیس کی کمی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے انجینئر امیر مقام کو آگاہ کیا گیا۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئرا میر مقام نے SNGPL ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں جی ایم SNGPL تاج علی خان نے تفصیلی بریفنگ دی گیس کی کمی، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کو آگاہ کیا گیا انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ ہمیشہ ہماری سیاست اور اقتدار کا مقصد عوام کی بلا امتیاز خدمت ہے اور ان عوامی مسائل حل کرنا ہے ملک میں گزشتہ چار سالوں میں گیس کے شعبے کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے اور بروقت منصوبہ بندی نہ ہونے کیوجہ سے پورے کارخانے، سی این جی پمپس اور گھریلوں صارفین کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم سب کو اس چیلنج کا دن رات محنت کرکے مقابلہ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ کم دباؤ کے مسئلے کو حل کرانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کو ریلیف دی جائے پچھلے حکومت نے عوام سے ان کے منہ کا نوالہ کا بھی چھین لیا، گیس بھی چھین لی اور ترقیاتی کام بھی بند کئے نئے کنکشنز بھی بند کئے مگر ہم تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرینگے مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے SNGPL حکام کو ہدایت کی کہ ہم سب کا مقصد اپنی ذات سے ہٹ کر عوام کو ریلیف دینا ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ میں ایس این جی پی ایل ہیڈ کوارٹر ہفتہ میں ایک دن آ کر یہاں کھلی کچہری منعقد کراؤنگا۔ہیڈ کوارٹر میٹنگ میں SNGPL کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں