اس موقع پر جامع مسجد الرحیم کی انتظامیہ و اہل علاقہ کی کثیر تعداد سے ملاقات بھی فرمائی۔
قصور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پیر طریقت بیرسٹر الشیخ احمد محسنی صاحب نے خطبہ جمعۃ الوداع جامع مسجد الرحیم پی بلاک جوہر ٹاؤن میں پڑھایا۔اس موقع پر جامع مسجد الرحیم کی انتظامیہ و اہل علاقہ کی کثیر تعداد سے ملاقات بھی فرمائی۔مسجد الرحیم سے ملحقہ مزار بابا حسن علی شاہ المعروف بابا بیری والا پر فاتحہ خوانی کی۔ ملک ضمیر کھوکھر، خالد قریشی ،ملک اعجاز کھوکھر ،ملک نزیر کھوکھر(صدر پاکستان کھوکھر ایسوسی ایشن)، وقار الحق (USA)، ملک ممتاز اعوان، ملک حبیب اللہ (ریٹائرڈ آئی جی پولیس) ملک جمشید کھوکھر صدر کریم بلاک کمرشل مارکیٹ اور دیگر احباب کی خصوصی شرکت۔جامع مسجد الرحیم پی بلاک جوہر ٹاؤن سے خطاب کرتے ہوئے پیر طریقت بیرسٹر الشیخ احمد محسنی صاحب نے کہا کہ قرآن مجید کی عظمت و حرمت عزت و احترام تقدس و پاکیزگی عقیدت و محبت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کا سب سے بڑا معجزہ اس کا لفظ بہ لفظ ہر زمانے میں لاکھوں حفاظ القرآن کے دلوں میں محفوظ ہونا ہے قرآن پاک سب سے افضل اور اعلیٰ ترین کتاب ہے جسے اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ترین پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر سب سے افضل ترین رات لیلتہ القدر کو سب سے مقدس ترین مہینے رمضان المبارک میں سب سے افضل ترین امت محمدیہ پر نازل کیا انہوں نے کہا کہ جس کی بھی قرآن پاک سے نسبت ہو گئی وہ سب سے اعلیٰ اور افضل ہو گیا اس کے نزول کا بنیادی مقصد بنی نوع انسان کی ہدایت ہے ارشاد خداوندی ہے تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس ایک روشن دلیل ہدایت اور رحمت آ۔گئی ہے آپ ﷺ کی نظر میں سب سے افضل اعلی و برتر قرآن کو پڑھنے اور پڑھانے والا ہے۔
