ہر جگہ اور ہر شہر میں منشیات فروش اڈاے چلا رہے ہیں حکومتی خاموشی افسوس ناک ہے۔صدر پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ حکومت وقت منشیات فروشوں کیخلاف قانونی کارروائی کرے یاد رہے ملک بھر میں منشیات فروشی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس پر حکومت اور اعلی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ہر جگہ اور ہر شہر میں منشیات فروشوں نے اڈاے کھولے ہے جس میں منشیات کی خرید و فروخت جاری ہے لیکن پولیس کے اعلی احکام اس طرح کےحالات اور واقعات سے بے خبر ہے جو پولیس کیلئے سوالیہ نشان ہے نوجوان نسل چرس، آئیس اور دیگر زہریلی اشیاء کے استعمال میں لگی ہوئیی ہے منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کو تباہی کے راستے پر گامزن کیا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل تعلیم جیسی نعمت سے محرومی کا شکار ہے.پاکستان انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ منشیات کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ منشیات کا استعمال نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف دھکیل رہا ہے جو قابل افسوس ہے.انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت، سندھ حکومت، خیبر پختون خواہ حکومت، پنجاب حکومت، بلوچستان حکومت، گلگت بلتستان حکومت اور تمام صوبوں کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے پرزور مطالبہ ہے کہ منشیات کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں اور منشیات فروشی میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے تا کہ منشیات کے اڈوں کا خاتمہ ہو سکے اور نوجوان نسل بہتر تعلیم اور بہتر زندگی گزار سکے کیونکہ ان منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کی زندگیاں تباہ کر دی جو قابل افسوس ہے۔
