شلوم سنٹر سول لائنز جہلم میں عمران خان کے مورخہ 10 مئی کو ہونے والے جلسہ کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد

Spread the love

(رپورٹ سید اختر علی)

جہلم شلوم سنٹر سول لائنز جہلم میں عمران خان کے مورخہ 10_مئی2022ء کو جہلم میں ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے ایک) میٹنگ ہوئی۔جس میں اس جلسے کے حوالے سے حکمت عملی طے پائی گئی۔اس میٹنگ میں یہ بھی طے پایا گیا کہ کل عمران خان سے یکجہتی کے اظہار کی لیئے ایک بھرپور ریلی نکالی جائے گی۔جس میں خواتین اور مردوں کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگ شریک ہوں گے۔آج کی اس میٹنگ میں تحریک انصاف ضلع جہلم کے مرکزی قائدین کے علاوہ خواتین اور مردوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے محبوب قائد کی ایک آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف اپنے قائد عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں