کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس

Spread the love

( رپورٹ سید اختر شاہ)

جہلم۔ کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس کمیٹی روم المرکزجہلم میں زیرِ ہوا۔جس میں مختلف امور زیر بحث آئے۔
اجلاس میں یومِ تکبیر کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔اور یہ طے پایا گیا کہ حسب سابق اس بار بھی”یومِ تکبیر”انتہائی شاندار طریقے سے منایا جائے گا۔
اس اجلاس میں شرکاء میں سے کچھ نے اہلیان جہلم کو درپیش ایک انتہائی اہم مسلئے کی طرف توجہ دلائی کہ جہلم کے مرکزی قبرستان میں اب اتنی گنجائش نہیں رہی کہ وہاں مزید تدفین ہو سکے چنانچہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کی طرف سے ایک وفد قراد داد کی صورت میں یہ مسئلہ جناب ڈپٹی کمشنر جہلم سے مل کر انہیں پیش کرے۔اجلاس کے تمام شرکاء نے اس تجویز کو بے حد سراہا۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کی چائے اور کھانے کے دیگر لوازمات سے بھرپور تواضع کی گئی۔جس کی میزبانی کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے کی۔
اس اجلاس میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ،محمد امین میر،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا، محمد زاہد ساہی پرنسپل گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،پروفیسر راجہ عبدالرحمان جنجوعہ،میجر(ر) ذرغون گل خان،ارشد محمود مبارک،محمد ارشد احمد مرزا،شاہد جلیل سیٹھی اور سید اختر علی شاہ نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں