علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2022 کے دوسرے مرحلے کی فیس کی آج آخری تاریخ

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف)
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2022 کے دوسرے مرحلے میں پیش کیے گئے ایم اے /ایم ایڈ/ایم ایس سی/ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ/ بی ایس/ بی بی اے/ ایسوسی ایٹ پروگرامز/ اور سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلوں کی لیٹ فیس چارجز کے ساتھ آج بروز سوموار 9 مئی آخری تاریخ ہے۔ان پروگراموں میں پہلے سے داخل جاری طلبہ 16 مئی تک انرولمنٹ کر سکیں گے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں۔ یہ بات ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ساہیوال ریجن چوہدری ذوالفقار علی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہی۔ کسی بھی داخلے کے لئے اپلائی آن لائن موڈ کے تحت کیا جا سکتا ہے۔ جن اُمیدواروں کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے وہ علاقائی ریجنل سنٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ساہیوال میں آ کر کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مفت سہولت سے استفادہ کر کے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کےلئے سٹوڈنٹ فیسیلیٹیشن ڈیسک قائم ہے۔ جہاں پر یونیورسٹی کا عملہ طلبہ کو ہر ممکن سہولت و معاونت فراہم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں