


ما نچسٹر (چودھری عارف پندھیر)پاکستان پیپلز پارٹی مرتضی بھٹو گروپ کے اوورسیز صدر چودھری حاجی محمد شریف نے ما نچسٹر میں ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی۔ مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کی سالگرہ کا کیک کا ٹا کیک کا ٹنے کے بعد چودھری حاجی محمد شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ذوالفقار علی بھٹو کی حقیقی وارث فا طمہ بھٹو ھے اور وہ بہت جلد عملی طور پر سیاست میں آنے کا اعلان کرے گی اور پاکستان کی منتخب وزیر اعظم بن کر ذوالفقار علی بھٹو کی طرع پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائے گی ھم بھٹو کی پو تی فاطمہ بھٹو کے شان نشانہ چلیں گیے اور ھر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں -چودھری سرفراز شریف نے کہا کہ پاکستان کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیوں کی ایک تاریخ ھے ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ایٹم بم کی بنیاد رکھ کر پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر بنا دیا سالگرہ میں شرکت کرنے والوں میں چودھری سرفراز شریف۔چودھری ارسلان احمد -چودھری حسنین -ارسلان چودھری۔ رانا عارف سعید شامل تھے