ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسررائے خضرحیات انجم نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے امروز دورہ کیا

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسررائے خضرحیات انجم نے جوگی چوک میں سیوریج پائپ لائن کی کھدائی کے دوران ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے امروز دورہ کیا۔ اس دوران ایجوکیشن وروڈسیفٹی ونگ ٹیم یسین انجم۔محمد شکیل ڈیوٹی آ فسر مظہر سعید اور دیگر ٹریفک افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسررائے خضرحیات انجم نے ٹریفک آ فسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج پائپ لائن کی کھدائی کے دوران شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ بلا تعطل ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔
ترجمان ٹریفک پولیس ساہیوال ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں