ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: چیچہ وطنی۔
۔ڈی ایس پی سرکل منصور الہی سے سینئر صحافیوں کی انکے آفس میں ملاقات۔ ملاقات میں ظفر اقبال انصاری صدر تحصیل پریس کلب۔ محمد ارشد چشتی ایم ڈی سماج نیوز۔ محمد یاسر افضال مغل۔ شیخ اعجاز احمد۔ عقیل راجپوت۔ ڈاکٹر مسعود عثمان۔شازیل رشید مغل۔ حافظ محمد عرفان۔ غلام علی۔ توقیر ڈوگر۔ شہبازڈوگر۔ ایس ایچ او تھانہ صدر محمد ماجد اشفاق خان۔ ایس ایچ او کسووال رانا امتیاز خاں۔ ریڈر ڈی ایس پی سرکل محمد ریاض ۔راو محمد اسلم خاں۔ چوہدری محمد منشاء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی قیادت میں رمضان المبارک اور عید الفطر جیسے بڑے اجتماعات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔رمضان المبارک کا آخری عشرہ میں دوسرے شہروں سے روزگار کما کرآنے والوں کو لوٹ لیا جا تا تھا۔ الحمد اس بار میری نگرانی میں تمام ایس ایچ اوز بے سخت ڈیوٹی سر انجام دی جسکی وجہ سے شہری لٹنے سے محفوظ رہے۔جبکہ نماز تراویح میں ہمارے پولیس ملازمین نے سخت ڈیوٹی سر انجام دی۔ ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی طرف سے تمام ملازمین کو شاباش پیش کرتا ہوں۔اور ساتھ ہی سماج دشمن عناصر کو میرا واضح پیغام ہے کہ جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاون جاری رہے گا۔ اور جرائم میں ملوث افرادسلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔
