گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمورنے کہا کہ شہر میں تجاوزات مافیاکیخلاف کریک ڈاون جاری رہے گا فٹ پاتھ پر قبضہ کرکے کاروبار کرنے والے دکانداروں کوجیل کی سزاہوگی، مصروف ترین شاہراہ پر تعمیراتی مٹیرئیل چھوڑا ہوانظر آیابحق سرکار ضبط کیا جائے، سرکار ی نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے سیکٹر مجسٹریٹس مانیٹرنگ تیز کریں، خلا ف ورزی پر بھاری جرمانوں سمیت جیل کیسزا دیں گے یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن شہر کی ترقی، خوبصورتی اور صفائی کی بہتری کیلئے کوشاں ہے عوام تعاون کریں انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں تیز کریں گے۔بعد ازا ں انہوں نے سیکٹر مجسٹریٹس کیجانب سے آپریشنل کاروائیوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردنوش سمیت، بیکری، ہوٹلوں میں دستیاب چائے، بار بر شاپس مالکان، نان بائیوں، درزیوں اور سویٹس مالکان کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے باقاعدہ ریٹ لسٹ جاری ہوچکی ہے لہذا تاجر حضرات نئی ریٹ لسٹ پر عملدر آمد کیلئے پابند ہیں امید ہے کہ گلگت کے تاجر حضرات اپنی زمہ دارویوں کو احسن انداز میں ادا کریں گے عوام کو گرانفروشوں کے ہاتھوں لوٹنے نہیں دیں گے سہولیات کی فراہمی، گرانفروشی روکنے، خودساختی مہنگائی کے خلاف تاجر تنظیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔عوامی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔
