پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے کھیل کو خیرباد کہہ دیا اور کہا ہے کہ میرے دستانے لٹکانے کا وقت آگیا

Spread the love

لندن (عارف چودھری)

انٹرنیشنل باکسر عامر خان نے باکسنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 35 سالہ باکسر عامر اقبال خان نے کہا کہ میرے دستانے لٹکانے کا وقت ہے، میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے اس کھیل میں 27 سال پر محیط ایک ایسا شاندار کیریئر حاصل رہا جس کی مجھے ہمیشہ تمنا رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں