وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی کوششوں سے ہزاروں بلاک پاسپورٹوں کا مسئلہ حل

Spread the love

ساجد حسین طوری نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے اٹھایا 27 ہزار بلاک پاسپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ملک بھر کے ہزاروں شہریوں کے بلاک پاسپورٹ کا مسئلہ حل ہونے کی راہ ہموار ہو گئی اس سلسلہ میں وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی کوششیں اور رابطے رنگ لے آئے کابینہ نے بلاک پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری نے بلاک پاسپورٹوں کے مسئلہ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر اس مسئلے کے حل کیلئے حکمت عملی کی تیاری کی جس کے بعد یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری کی طرف سے بتایا گیا کہ اس وقت کم وبیش 27 ہزار پاسپورٹ بلاک ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف اندرون ملک شہریوں بلکہ اووسیز پاکستانیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے کابینہ میں اس حوالہ سے بحث کے بعد بلاک پاسپورٹ جاری کیے جانے کی منظوری دے دی گئی اس سلسلہ میں رابطہ پر وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری نے بتایا کہ ہمارا مقصد اپنے شہریوں کی مشکلات کم کرنا ہے اس سلسلہ میں ہم روز اول سے کام شروع کیا ہوا ہے ہماری کوشش ہے کہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں