سید عارف علی پیرزادہ کی سردار عبدالرحیم کے ساتھ ملاقات

Spread the love

ملاقات میں دوران سید عارف علی پیرزادہ نے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ایم این اے کے قریبی ساتھی سید عارف علی پیر زادہ نے سردار عبدالر حیم سے ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کی،میڈیا کے مطابق پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں اہم شمولیت ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈی ایم سی کے چیئرمین ریحان ھاشمی کے قریبی ساتھی سید عارف علی پیرزادہ نے فنکشنل لیگ ہاؤس میں فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر سید نجم الدین رضوی اور شارق خان انصاری بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے سید عارف علی پیرزادہ کو فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سید عارف علی پیرزادہ فنکشنل لیگ کی بہتری اور فعال کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں