اقتدار کے قابضین نے انتقامی کاروائیوں کا رخ مقامی کارکنوں کی طرف موڑ دیا

Spread the love

وزیرآباد ( طارق ملک بیورو چیف )ملکی اور صوبائی سطح پر سخت ناکامیوں سے بو کھلا کر اقتدار کے قابضین نے انتقامی کاروائیوں کا رخ مقامی کارکنوں کی طرف موڑ دیا ھے . وزیرآباد میں تحریک انصاف کے متحرک میڈیا پرسن محمد شہباز کا کلینک سیل کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق 18 مئی کو گوجرانوالہ میں قائد تحریک انصاف عمران کے جلسہ میں سٹیج کمیٹی کےرکن ٹائیگر فورس تحصیل وزیرآباد کے صدر اور تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے متحرک ورکر محمد شہباز کو حکومتی ارکان کی جانب سے غیر متحرک ھونے کے لئے دباو ڈالا گیا مگر انقلابی ذہن کے حامل شہباز کے پائے استقلال میں لغزش نہ آئی جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے کاروائی کرتے ھوئے بستی قدرت آباد میں واقع محمد شہباز کا کلینک سیل کر دیا. اس سلسلہ میں ڈی ڈی ایچ او محمد نعیم اور سی او ھیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر فرجاد بٹ نے اپنے موقف میں میڈیا کو بتائیا کہ یہ کاروائی اعلی حکام کے حکم پر کی گئی ھے. تحریک انصاف کے صوبائی راہنماء محمد احمد چٹھہ نے اپنے بیان میں کہا ھے کہ انقلاب اس ملک کا مقدر بن چکا ھے اور عمران کی مقبولیت کا گراف دیکھ کر چوروں کا ٹولہ اوچھے ہتھکنڈوں اور انتقامی کاروائیوں پر اتر آیا ھے اور بزدلانہ کاروائیوں سے ٹائیگرز کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کا جلسہ ملک کے مستقبل کی سیاست کا رخ متعین کر دے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں