

جہلم (اختر شاہ عارف)القاسم انسیٹیوٹ برائے سپیشل بچگان محلہ اسلام پورہ میں ادارے کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رشید نیاز مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس اجلاس ہوا۔جسمیں ادارے کے تمام سٹاف کے علاوہ المرکز کونسل رجسٹرڈ جہلم، اس کی ذیلی تنظیموں ںسی ڈی سی،ایم سی ڈبلیو اے،ڈی ڈبلیو ایس کے ساتھ ساتھ جہلم کی دیگر فلاحی تنظیموں الفلاح جہلم،خیرالناس جہلم، یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدیداران کے علاوہ شہر بھر کے مختلف مکتبہ فکر کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔مقررین نے مرحوم ڈاکٹر رشید نیاز کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی فرض شناس،محنتی اور انسانیت کا درد رکھنے والے انسان تھے۔وہ اپنی زندگی کی آخری سانسوں تک اس ادارے کے علاوہ دیگر فلاحی ورفاہی کاموں میں انتہائی فعال کردار ادا کرتے رہے۔اس کے بعد ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔آخر میں تمام شرکاء کو پر تکلف لنچ دیاگیا۔
