ائی ایچ آر سی انسانی حقوق کیخلاف ورزی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔
اٹلی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا نیٹ کے مطابق اکرام الدین نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانیت کے ساتھ جاری ظلم و زیادتی بند کریں انسانیت کے حقوق کیلئے لڑنا ھر فرد کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے اس وقت پوری دنیا میں انسانیت کی تذلیل جاری ہے ہر جگہ انسانیت کا قتل عام جاری ہے جو قابل افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین، کشمیر، عراق، شام، اور دیگر ممالک میں انسانیت کے جاری قتل عام کیخلاف آواز اٹھانا وقت کی اشد ضرورت ہے ہر فرد کو انسانیت کیلئے کام کرنا چاہیے کیونکہ بہترین مذہب انسانیت ہی ہے اس لئے انسانیت کی بقاء کیلئے اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کیلئے انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کی خدمت قابل تعریف ہے انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن نے ہمیشہ انسانی حقوق کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کیے ہے اور کر رہی ہے جو انسانیت کی بہترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے سیکٹری جنرل پروفیسر ایچ سی رافل مرکن واسک کو انسانی حقوق کیلئے لازوال خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے انسانیت کی بقاء کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور انسانیت کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے جو قابل ستائش ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے تمام ممبران کو انسانی حقوق کیلئے کام کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو انسانیت کی خدمت و بقا کی توفیق عطا فرمائے تا کہ انسانیت کیلئے کچھ کر سکے
