گلگت (پ ر) گرانفروشو ں کی شامت آگئی۔ فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا میونسپل مجسٹریٹ شاہ خان اور بلدیہ فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں پولٹری مالکان کے خلاف کریک ڈاون، ناقص صفائی اور زائد قیمتوں کے وصولیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور کے حکم پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، میونسپل مجسٹریٹ شاہ خان اور میونسپل فورس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے گرانفراشوں اور ناقص صفائی، زائد قیمتوں کی وصولیوں پر درجنوں پولٹری مالکان کا جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ ا، جبکہ ہوٹلوں کے کچن میں ناقص صفائی کی گھمبیر صورتحال پر متعدد ہوٹل مالکان کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت دے دی گئی۔ چھاپہ مار ٹیم روزانہ کریک ڈاون کرے گی جو بھی پولٹری مالک،دکاندار، تاجر، اور ہوٹل مالک خلاف ورزی کا مرتکب قرار پایا سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ پولٹری شاپس اور ہوٹلوں میں ناقص صفائی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ تاجر حضرات اپنا قبلہ درست کریں۔ ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنی شکایات الفا کنٹرول کے نمبر 05811-920724 اور ترجمان 03555554145 کے نمبر پر درج کرائیں فوری کاروائی کی جائے گی کیونکہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت امیر تیمور کے نگرانی میں میونسپل چھاپہ مار ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے۔
