کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کے اعزاز میں کمشنر آفس میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کے اعزاز میں کمشنر آفس میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد، سٹاف افسران کی طرف سے ساہیوال کے لئے ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، تقریب میں ڈپٹی کمشنرز محمد اویس ملک، کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز اور احمر سہیل کیفی، ایڈیشنل کمشنرز کوارڈینیشن اور ریونیو شفیق احمد ڈوگر اور راؤ ندیم اختر، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر نبی دیوان، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فضائل مدثراور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران خان نے خصوصی شرکت کی۔کمشنر علی بہادر قاضی نے اظہار خیال کرتے ہوئے ساہیوال میں اپنے 11ماہ کے قیام کو یادگار قرار دیا اور کہا کہ ساہیوال میں تعینات مختلف محکموں کے افسران اور عوام نے انتظامی معاملات کی بجاآوری میں جو بھرپور تعاون کیا اس پر وہ ان سب کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال ایک مردم خیز خطہ ہے جہاں ترقی کی گنجائش باقی علاقوں سے کہیں زیادہ ہے۔ تقریب میں شریک تمام افسران نے کمشنر علی بہادر قاضی کے ساتھ کام کے دوران پیش ہوئے خوشگوار واقعات کی یادیں تازہ کیں اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعدازاں کمشنر علی بہادر قاضی کو تحائف کے ساتھ ساہیوال سے الوداع کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں