محکمہ زراعت توسیع چیچہ وطنی کے زیر اہتمام سمارٹ فارمر گیدرنگ برائے

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: تیلدار اجناس(تل) کا انعقاد۔
شعبہ زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔اظہر فاروق بھٹہ وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت تیلدار اجناس کے فروغ کےلئے چیچہ وطنی میں میگا فارمرزگیدرنگ کا چک نمبر 50/12ایل پل پر ڈیرہ چوہدری محمد جمیل پر کیا گیا جس میں مہمان خصوصی چوہدری شاہد حسین ڈائریکٹر ساہیوال ڈویژن ساہیوال ، معززین علاقہ اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔
اس موقع پر چوہدری شاہد حسین نے تیلدار اجناس کی اہمیت اورپیداوار میں اضافہ کےلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ کپاس کی فصل کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی، بہتر مینجمنٹ, گلابی سنڈی کے تدارک اور کسان کارڈ کی اہمیت پر مفصل اور جامع گفتگو کی۔
رانا مقصود احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ساہیوال نے زمینداران کو محکمانہ امور اور منصوبہ جات بارے بریفنگ دی اور تیلدار اجناس کی کاشت بارے زریں اصول بارے آگاہ کیا۔۔
اظہر فاروق بھٹہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چچہ وطنی نے شرکت کرنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا
کاشتکاروزمینداران احباب نے محکمہ زراعت کی اس کاوش کو سراہا اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پیداوار میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں