میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس المرکزجہلم کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شہناز شاہد،مسزفلک ناز سیٹھی،تہمینہ گل چوہدری،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔نعت شریف کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔ اجلاس کے باقاعدہ آغاز کے شروع میں جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے گزشتہ ماہ کے ماہانہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔جبکہ فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی زیر نگرانی ایم سی ڈبلیو ایچ سنٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اور اس سنٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر جمعتہ المبارک کو صبح ساڑھے نو تا بارہ بجے ایک تجربہ کار لیڈی ڈاکٹر اس سنٹر میں خواتین اور بچوں کا فری چیک اپ کیا کریں گی اور ضرورت پڑنے پر الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی بلا معاوضہ مہیا کیا کریں گی۔ اس فری طبی معائنے کے لیئے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شہناز شاہد اور ڈاکٹر عائشہ مرزا نے رضاکارانہ طور پر ان خدمات کے لیئے اپنے آپ کو پیش کیا جس پر تمام شرکاء نے ان کی اس فی سبیل اللّٰہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 26-مئی 2022ء بروز جمعرات دن گیارہ بجے تا ایک بجے المرکزجہلم میں فری ڈینٹل کیمپ لگایا جائے گا۔جہاں جہلم کے مشہور ڈینٹل سرجن ڈاکٹر محمد اسد مرزا آنے والے مریضوں کا مفت معائینہ کریں گے اور ضرورت پڑنے پر دانتوں سے متعلق مفت ادویات بھی فراہم کریں گے۔
اس اجلاس میں یہ بھی طے پایا گیا کہ آٹھ جون 2022ء بروز بدھ وار دن دس تا گیارہ بجے موسم گرما کی مناسبت سے پھیلنے والی بیماریوں اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں انتہائی معروف اور سینئر ڈاکٹر،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ ان بیماریوں کے متعلق تفصیل سے بتائیں گے اور ان بیماریوں سے بچاؤ کے متعلق حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بھی گفتگو کریں گے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء ایک پرتکلف ٹی پارٹی دی گئی۔جس کی میز بانی سیدہ شاہدہ شاہ نے کی۔اس کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں